Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

اگست 2023 میں ڈیم فنڈ میں 4 لاکھ روپے اضافہ ہوا، ڈیم فنڈ کے 18.6 ارب روپے اسٹیٹ بینک میں انویسٹ کئے گئے ہیں، چیف جسٹس عمر عطاء بندیال

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ عوام کا سپریم کورٹ پر اعتماد ہے۔ عدالت کو آئینی معاملات میں الجھا کر سپریم کورٹ کا امتحان لیا گیا۔ 

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق نئے عدالتی سال کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ بطور چیف جسٹس آخری بار نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فروری 2023 میں سپریم کورٹ کے سامنے کئی آئینی مقدمات آئے، آئینی معاملات میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا، سخت امتحان میں کئی مرتبہ عدالت خود شکار بنی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جو واقعات پیش آئے انہیں دہرانا نہیں چاہتا لیکن اس سے عدالتی کارکردگی متاثر ہوئی، تمام واقعات آڈیو لیکس کیس میں اپنے فیصلے کا حصہ بنائے ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں گزشتہ برس کے دوران عدالت کی ایک سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے زیر التوا مقدمات میں خاطر خواہ کمی نہ لانے کا اعتراف کیا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ کوشش تھی کہ زیر التوا مقدمات 50 ہزار سے کم ہوسکیں تاہم زیر التوا مقدمات کی تعداد میں 2 ہزار کی کمی ہی کرسکے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ تعیناتی کے ایک سال میں سپریم کورٹ نے ریکارڈ 23 ہزار مقدمات نمٹائے جبکہ گزشتہ سال نمٹائے گئے مقدمات کی تعداد 18 ہزار تھی۔

انہوں نے خطاب میں کہا کہ ڈیمز فنڈ میں اگست 2023 میں 4 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا، فنڈز میں رقم آنے کا مطلب عوام کا سپریم کورٹ پر اعتماد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیمز فنڈ کے اس وقت 18 ارب روپے 60 کروڑ روپے اسٹیٹ بینک میں انویسٹ کیے گئے ہیں، ڈیمز فنڈ کی نگرانی سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ کر رہا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement