Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

اومی کرون کی نئی قسم، حکومت سندھ کا بیرون ملک سے آنے والوں کی ٹیسٹنگ کا فیصلہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

محکمہ صحت سندھ نے اومی کرون وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی ٹیسٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کیلئے سرکاری اسپتالوں کی لیبارٹریز میں ٹیسٹنگ کی تعداد بڑھانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

 

محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو وباء پھیل سکتی ہے۔ اومیکرون کا نیا ویرینٹ منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف بھی نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کو فعال کرنے کا حکم دے چکے ہیں۔

 

واضح رہے کہ منگل 10 مئی کو وزارت صحت میں ہونیوالی میٹنگ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا تھا کہ کرونا اومیکرون کی نئی قسم قطر سے پاکستان میں داخل ہوئی ہے، متاثرہ شخص پاکستان آیا تھا، جس میں کرونا کی معمولی علامات تھیں، تاہم اب وہ صحت یاب ہوچکا ہے۔

 

وزارت صحت حکام کے مطابق متاثرہ مریض کے خاندان کے تمام افراد کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ موجودہ صورت حال کی مسلسل نگرانی اور کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن کے عمل کو مزیز تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

 

ماہرین کا خیال ہے کہ نیا ویرینٹ اومیکرون کی طرح تیزی سے پھیل سکتا ہے لیکن ہوسکتا ہے کہ یہ زیادہ خطرناک نہ ہو اور یقینی طور پر ڈیلٹا ویرینٹ کی طرح مہلک بھی نہ ہو، جس نے گزشتہ سال ہندوستان میں بڑی تعداد میں جانیں لی تھیں۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement