Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

اورنگی ٹاؤن کی رہائشی خاتون کے ساتھ ٹرین میں اجتماعی زیادتی، ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ملتان سے کراچی آنے والی ٹرین زکریا ایکسپریس میں ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے احکامات بھی جاری کردئے گئے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا جناح اسپتال میں میڈیکل کروایا گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیشی ٹیم ملتان جائیں گی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹرین انتظامیہ سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔

 

اورنگی ٹاؤن کراچی کی رہائشی خاتون کو چلتی ٹرین کے دوران ٹکٹ چیکر ، انچارج اور مزید ایک شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

 

پاکستان ریلوے کے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق افسوسناک واقعہ زکریا ایکسپریس میں پیش آیا جو پرائیوٹ مینجمنٹ ایس ایس آر کے تحت چلائی جارہی ہے۔

 

زکریا ایکسپریس میں سوار متاثرہ خاتون کو روہڑی اسٹیشن کے بعد عملے میں شامل ٹکٹ چیکر زاہد نے اے سی کمپارٹمنٹ میں بیٹھنے کا کہا جہاں ٹرین مینجر عاقب پہلے ہی موجود تھا۔ زاہد ، عاقب اور عملے کے ایک اور رکن زوہیب نے خاتون کے بداخلاقی کی۔

Advertisement

 

پاکستان ریلوے کے مطابق ان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے کو سارے واقعے کی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ عملے کے ارکان پرائیویٹ شعبہ سے ہیں اور آئی جی ریلوے پولیس نے اس ضمن میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

 

چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ایکشن ہوتا ہوا نظر آئے گا اور واقعے میں ملوث کسی شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

 

وزیر ریلوے اور چیئرمین ریلوے نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ریلوے انتظامیہ اور ریلوے پولیس کو نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کی ہیں ۔ انہوں نے پرائیوٹ ٹرینوں میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement