Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

اورنگی ٹاؤن میں سینما کی اراضی پر مال کی تعمیر، عدالت نے جواب طلب کرلیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں میٹرو سینما مسمار کرکے شاپنگ مال بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ معاملہ عدالت پہنچنے پر سندھ بلڈنگ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کو نوٹس جاری کردئے گئے۔

 

اورنگی ٹاؤن میٹرو سینما پلاٹ کی اراضی پر صدف مال تعمیر کرنے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا۔ درخواست گزار کے وکیل عظمی رفیق ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سینما گرا کر مال کی تعمیر کی گئی ہے۔

 

سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ درخواست گزار خود کیا کام کرتا ہے ؟ درخواست گزار خود نارتھ ناظم آباد میں رہتا ہے اور اورنگی ٹاؤن کے معاملہ کی نشاندہی کررہا ہے۔

 

درخواست گزار کے وکیل عظمی رفیق ایڈوکیٹ نے عدالت سے کہا کہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے کوئی بھی شہری آسکتا ہے۔ عدالت سیکٹر تھری اورنگی ٹاؤن میں غیرقانونی تعمیرات روکنے کا حکم دے۔

عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے ، ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردئے اور فریقین سے چار ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

Advertisement

 

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ نوٹس کے ساتھ حکم امتناعی بھی جاری کیا جائے جس پر عدالت کا کہنا تھاکہ پہلے جواب آنے دیں پھر کاروائی کا حکم دیں گے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement