Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

اورنج لائن بسیں بندرگاہ سے ڈپو منتقل، عملہ کی ٹریننگ کا آج سے آغاز

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

حکومت سندھ کے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے اورنج لائن کے آغاز کا وقت قریب آنے لگا۔ چین سے درآمد کی جانے والی اورنج لائن بسوں کو بندرگاہ سے ڈپو منتقل کردیا گیا۔

 

صوبائی حکومت نے اورنج لائن بس ٹرانسپورٹ کے منصوبہ کو معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی مرحوم سے منسوب کیا ہے اور اورنج لائن بس منصوبہ کو عبدالستار ایدھی اورنج لائن منصوبہ کا نام دیا ہے۔

 

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر بسوں کی ڈپو منتقل ہونے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اورنج لائن کی منصوبہ کیلئے پہلے مرحلے میں منگوائی گئی تمام 20 بسیں بندرگاہ سے ڈپو منتقل کردی گئی ہیں۔

 

اورنج لائن منصوبے کیلئے 20 بسوں کا فلیٹ ایک ہفتہ قبل کراچی بندرگاہ پہنچاتھا۔ بسوں کے منتقلی کے بعد آج سے ہی عملہ کی ٹریننگ کا آغاز ہوجائے گا۔ ممکنہ طور پر رواں ماہ ہی اورنج لائن بس سروس کا آغاز کردیا جائے گا۔

 

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے رواں ماہ کے آغاز پر ایک ماہ میں بس سروس کو فعال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی اورنج لائن کو جلد شروع کرنے کی ہدایت دے چکے ہیں۔

Advertisement

 

واضح رہے کہ اورنج لائن منصوبہ 3.88 کلومیٹر طویل ہے اور منصوبہ اورنگی ٹاؤن سے شروع ہوکر ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب اختتام پذیر ہوگا۔

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement