Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

انگلینڈ کا دورہ پاکستان، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے 2 انکلوژر کے ٹکٹ صرف ایک گھنٹے میں فروخت

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم اگلے ماہ تاریخی دورہ پر پاکستان پہنچ رہی ہے۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے جس میں سے چار کراچی اور تین لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کی آج صبح شروع ہوئی اور ایک گھنٹے میں ہی نیشنل اسٹیدیم کراچی میں ہونے والے چاروں میچز کے 2 انکلوژر زکے ٹکٹس مکمل فروخت ہو گئے۔

نسیم الغنی اور اقبال قاسم انکلوژرز کے ٹکٹس کی قیمت 250 روپے مقرر ہے، دونوں انکلوژرز کے ٹکٹ اب فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں مذید 2 انکلوژر جنرل ہیں جن کے ٹکٹ فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔

پی سی بی کی اعلان کردہ پالیسی کے مطابق ایک شناختی کارڈ پر ایک ٹکٹ خریدا جا سکتا ہے جبکہ بچوں کے ٹکٹس بے فارم دکھا کر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

کراچی میں چار میچوں کی ٹکٹوں کی قیمتیں 250 سے 1500 روپے مقرر ہیں جبکہ لاہور میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں 250 سے 3000 روپے مقرر کی گئی ہیں۔

Advertisement

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا۔ سیریز 2 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ انگلینڈ کی ٹیم نومبر دسمبر میں ٹیسٹ سیریز کیلئے دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement