Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

انڈر21 ورلڈاسنوکر چیمپیئن شپ، پاکستان کے حمزہ الیاس کی بھارتی کھلاڑی کو ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی

پاکستان نے اسنوکر کے کھیل میں روایتی حریف بھارت کو ہرادیا۔ انڈر 21 ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے کوارٹرفائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا۔

سعودی عرب کے شہر ریاض میں کھیلی جارہی انڈر 21 عالمی اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کے حمزہ الیاس نے بھارت کے دھوروو پٹیل کو ہرایا۔ حمزہ الیاس نے بھارتی کیوئسٹ کو 2 کے مقابلے میں 4 فریمز سے مات دی۔

سیمی فائنل میں حمزہ الیاس کا مقابلہ جرمنی کے ایلکسزینڈر سے اتوار کو ہوگا۔ پاکستان کے احسن رمضان نے بھی چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔

احسن رمضان نے کواٹرفائنل میں ویلز کے کھلاڑی کو ہرایا۔ احسن رمضان نے لائم ڈیوس کے خلاف 3 کے مقابلے میں 4 فریمز سے کامیابی حاصل کی

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts