Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

انٹرنیٹ کی سب میرین کیبل کی مرمت مکمل، تمام سروس معمول کے مطابق ہیں، پی ٹی اے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سمندر کی تہہ میں موجود انٹرنیٹ کی سب میرین کیبل پر ری کنفیگریشن کا عمل مکمل ہوگیا۔ ملک بھر میں انٹرنیٹ کی تمام خدمات معمول کے مطابق جاری ہیں۔

 

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے مطابق بین الاقوامی سب میرین کیبل، ایس ایم ڈبلیو 4 کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی آج اپنے شیڈول کے مطابق مکمل ہوگئی ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام پی ٹی اے نے بتایا کہ اسلام آباد بین الاقوامی سب میرین کیبل، ایس ایم ڈبلیو 4 کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی  مکمل ہو گئی ہے۔

 

پی ٹی اے کے ترجمان نے کہا کہ یہ ایک معمول کی طے شدہ دیکھ بھال ہے، مرمت کی سرگرمی تھی۔ ترجمان پی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملک بھر میں تمام انٹرنیٹ خدمات معمول کے مطابق ہیں۔

 

واضح رہے کہ 21 اپریل کی رات 2 بجے سے صبح 7 بجے تک پاکستان میں صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Advertisement

 

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق بین الاقوامی سمندری پاور کیبل کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی کے باعث انٹرنیٹ رفتار میں کمی آئی تھی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement