Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

انٹربورڈ کراچی کے چیئرمین عہدے سے فارغ، لاڑکانہ بورڈ کے چیئرمین کو ذمہ داریاں دے دی گئیں

حکومت سندھ کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین کو عہدے کی معیاد سے قبل سبکدوش کردیا ہے اور ان کی جگہ چیئرمین لاڑکانہ بورڈ نسیم میمن کو انٹر بورڈ کراچی کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔

چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید الدین کو چند روز قبل حیدرآباد انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز کا وائس چانسلر تعینات کیا گیا تھا مگر کراچی میں گیارہویں جماعت کے امتحانات جاری ہونے اور بارہویں جماعت کے نتایج تیاری کے مراحل میں ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر سعید الدین نے حیدرآباد یونیورسٹی کو تاحال جوائن نہیں کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نسیم میمن کے بطور سربراہ انٹر بورڈ کراچی کی تقرری کا نوٹیفیکیشن سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز مرید راہیمو کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پروفیسر نسیم میمن آئندہ 2 برس یا پھر نئے ریگولر چیئرمین کے تقرر تک اس عہدے پر فائز رہیں گے تاہم اس نوٹیفیکیشن سے واضح ہوتا ہے کہ پروفیسر نسیم میمن انٹر بورڈ کراچی کے مستقل چیئرمین نہیں ہونگے اور اگر کوئی مستقل چیئرمین مقرر نہیں کیا گیا تو کراچی بورڈ بھی دیگر بورڈ کی طرز پر ایڈہاک ازم کا شکار ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سبکدوش کیے گئے چیئرمین انٹر بورڈ کراچی حیدرآباد انسٹی فار ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ سائنسز کے ریکٹر مقرر ہوچکے ہیں چونکہ یہ وفاقی حکومت کا ادارہ ہے لہذا بیک وقت وہ صوبے اور وفاق میں دو عہدے نہیں رکھ سکتے تھے۔ ان کی انٹر بورڈ کراچی میں مدت ملازمت رواں سال کے آخر میں پوری ہورہی تھی۔ علاوہ ازیں سندھ کے دیگر تعلیمی بورڈز میں بھی سربراہوں کے عہدوں پر تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts