ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت سالانہ انٹراسپورٹس ٹورنامنٹ کا انعقاد فروری کے آخری ہفتہ میں کیا جائے گا۔ اسکولوں کے سربراہان کو رجسٹریشن کروانے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
انٹراسکول اسپورٹس ٹورنامنٹ میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جس میں ٹیبل ٹینس ، بیڈمنٹن ، کرکٹ ، فٹبال ، ہاکی اور رسہ کشی شامل ہیں۔ ایونٹ میں لڑکوں کے ساتھ لڑکیاں بھی مختلف کھیلوں میں صلاحیتوں کے جوہر دکھاسکیں گی۔
ثانوی تعلیمی بورڈ سے الحاق شدہ نہم و دہم جماعت کے طلباء اور طالبات انٹراسکول اسپورٹس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔ مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام اسکولوں کے سربراہان کو رجسٹریشن کروانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
مقابلوں میں شرکت کے لئے انٹری فارم بورڈ آفس کے ریسرچ سیکشن یا بورڈ کے آفیشل ویب سائٹ سے حاصل کرکے 20 فروری تک متعلقہ سیکشن میں جمع کروانے ہیں۔ مقابلہ جات کا اعلان انٹری فارم جمع ہونے کے بعد کیا جائے گا۔