Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

انسٹاگرام پر ناپسندیدہ اور غیرمتعلقہ پیغامات کو روکنے کیلئے نیا فیچر متعارف

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

دنیا میں تصاویر شیئرنگ کے معروف ترین پلیٹ فارم انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کروایا ہے جسے صارفین کی میسج پرائیوسی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر کی جون میں ٹیسٹنگ کے بعد اب اس فیچر کو تمام صارفین کے لیے متعارف کروادیا ہے۔

اس نئے فیچر کے تحت جو لوگ انسٹاگرام پر ان لوگوں کو ڈائریکٹ میسج بھیجنا چاہتے ہیں جنہیں وہ فالو نہیں کرتے انہیں اب دو نئی پالیسیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پہلی پالیسی یہ ہے کہ جنہیں آپ فالو نہیں کرتے انہیں متعدد میسجز بھیجنےکے بجائے آپ انہیں صرف ایک میسج بھیج سکیں گے، مزید میسجز صرف اس صورت میں بھیجے جاسکیں گے جب وہ صارف چیٹ کی درخواست کو قبول کرے گا۔ یعنی جس صارف کو آپ مزید پیغام بھیجنا چاہتے ہیں انہیں چیٹ باکس کی درخواست کو ایکسیپٹ کرنا ہوگا۔

دوسری پالیسی یہ ہے کہ جنہیں آپ فالو نہیں کرتے انہیں آپ صرف ٹیکسٹ میسج بھیج سکتے ہیں، تصاویر، ویڈیوز یا وائس نوٹ صرف اس صورت میں بھیج سکتے ہیں جب وہ صارف آپ کے چیٹ باکس کی درخواست کو قبول کرے گا۔

Advertisement

انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ ان نئی پالیسیوں کے ساتھ لوگوں کو ان صارفین کی جانب سے ناپسندیدہ تصاویر یا ویڈیوز یا پیغامات موصول نہیں ہوں گے جنہیں وہ فالو نہیں کرتے اور نہ ہی کوئی اجنبی شخص انہیں بار بار میسج کر سکیں گے۔

پلیٹ فارم کی جانب سے کہا گیا کہ یہ نیا فیچر خاص طور پر خواتین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، کیونکہ انہیں اکثر فحش پیغامات کے ذریعے ہراساں کیا جاتا ہے۔

تاہم کسی اکاؤنٹ کا بلاک کرنے کا فیچر بھی موجود رہے گا، اگر آپ کسی کو ہمیشہ کے لیے بلاک کرنا چاہتے ہیں تو آپ اس فیچر سے بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں جس کے بعد بلاک کیا جانے والے صارف کو آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی نہیں ہوگی۔
 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement