Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

انسان خطا کا پُتلا ہے، مجھ سے بھی غلطی ہوئی، مشی خان کی انتقال کے بعد عامرلیاقت سے معذرت

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

عامر لیاقت حسین کی زندگی میں اُن پر شدید تنقید کرنے والی پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ مشی خان نے اب اُن سے معافی مانگ لی۔

 

مشی خان نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ عامر لیاقت کے انتقال پر بہت افسوس ہوا، اللّہ پاک اُن کے درجات بُلند فرمائے اور گھر والوں کو صبرِ جمیل عطا کرے، آمین۔

 

مشی خان نے کہا کہ عامر لیاقت حسین اب اس دُنیا میں نہیں ہیں لیکن میں بہت شرمندہ ہوں، میرے دل پر دو دن سے بوجھ تھا جس کی وجہ سے اُن کے لیے کوئی پیغام جاری نہیں کرسکی۔

 

میں عامر لیاقت حسین کی شخصیت سے بہت متاثر تھی اور جب میں نے اُن کی ویڈیوز دیکھیں تو اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکی اور اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

مشی خان کا کہنا تھا کہ میرے دل پر بہت بوجھ ہے، انسان خطا کا پُتلا ہے، مجھ سے بھی غلطی ہوئی، میں اللّٰہ تعالیٰ سے معافی مانگ رہی ہوں، ایک زبردست شخصیت کا یوں اچانک دُنیا سے رخصت ہوجانا تکلیف دہ ہے۔

Advertisement

 

اُنہوں نے کہا کہ میرے پاس کہنے کو الفاظ نہیں ہیں، میں عامر لیاقت کے تمام چاہنے والوں سے بھی دل سے معافی مانگ رہی ہوں۔ ہم عامر لیاقت حسین کی بااثر شخصیت کو کبھی بھول نہیں سکیں گے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement