Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

انجلینا جولی اقوام متحدہ کی سفیر کے طور پر عہدے سے سبکدوش

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اقوام متحدہ  کی سفیر کے طور پر عہدے سے سبکدوش ہو گئیں۔ انجلینا جولی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین سے الگ ہو گئی ہیں۔ وہ 20 سال سے زائد بطور نمائندہ خصوصی خدمات انجام دیتی رہیں۔

 اقوام متحدہ اور اداکارہ کی جانب سے مشترکہ بیان  میں کہا گیا تھا  کہ اداکارہ اپنے عہدے سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے وسیع پیمانے پر انسانی حقوق سے متعلق ایشوز پر کام کرنے جا رہی ہیں۔

انجلینا جولی نے کہا ہے کہ میں دنیا بھر میں کہیں بھی موجود پناہ گزینوں، مہاجرین اور بے گھر افراد کے لیے جتنا ہو سکا کام جاری رکھوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت کچھ مختلف انداز میں کام کرنے کا ہے۔ جس کے لیے براہ راست پناہ گزینوں اور ان کے لیے کام کرنے والے مقامی امدادی اداروں سے رابطہ کروں گی۔

واضح رہے کہ انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کے ساتھ 2001 میں کام شروع کیا تھا اور 2012 میں ان کو نمائندہ خصوصی کا عہدہ دیا گیا تھا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement