Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، وزیراعظم عمران خان پر 50 ہزار روپے جرمانہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
 الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں جلسے میں شرکت کرنے کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ ای سی پی نے وزیراعظم عمران خان پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ 


ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر لوئر دیر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو جرمانہ کیا گیا۔ ڈی ایم او کی جانب سے وزیراعظم کو 22 مارچ تک جرمانہ قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی ایم او نے ہدایت کی کہ جرمانہ جمع کروا کر رسید فراہم کی جائے۔


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، گورنر شاہ فرمان، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، مراد سعید، پرویز خٹک، صوبائی وزیر انور زیب، ایم پی اے لیاقت علی، لوئردیر سے پی ٹی آئی کے 7 تحصیل چیئرمین امیدواروں کو بھی 50-50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔


ڈی ایم او کے حکم نامے کے مطابق جلسے کے دوران سرکاری مشینری کا استعمال ہوا، سرکاری وسائل کا استعمال سے الیکشن نتائج پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement