Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

امید ہے عمران ریاض کچھ گھنٹوں، کچھ لمحوں یا کچھ دنوں تک بازیاب ہوجائیں گے، وکیل میاں علی اشفاق

ایک ماہ سے بھی زائد عرصے سے لاپتہ صحافی عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق کا کہنا ہے کہ امید ہے عمران ریاض کچھ گھنٹوں، کچھ لمحوں یا کچھ دنوں تک بازیاب ہوجائیں گے۔

لاہور ہائی کورٹ میں عمران ریاض خان کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی نے کیس سماعت کی اور استفسار کیا کہ عمران ریاض کی بحالی کے حوالے سے کیا پیش رفت ہوئی؟

عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے کہا معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں،پچھلے کچھ دنوں میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، امید ہے عمران ریاض کچھ گھنٹوں، کچھ لمحوں یا کچھ دنوں تک بازیاب ہو جائیں گے۔

چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہاکہ خوش آئند بات ہے مثبت پیش رفت ہو رہی ہے، عدالت نے کی مزید سماعت 5جولائی تک ملتوی کردی ۔

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button