Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

امریکا پاکستان “سبزاتحاد” کو اجاگر کرنے کیلئے امریکی سفیر ڈونلڈبلوم کا کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں کا دورہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کیساتھ باہمی تعلقات کے فروغ اورفریم ورک برائے امریکا پاکستان ” سبزاتحاد” کو اجاگر کرنے کیلئے صوبہ سندھ کے دارالخلافہ کراچی، ٹھٹہ، جھمپیر اورجامشورہ  کا دورہ کیا۔

امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے کراچی میں امریکی حکومت کی مالی معاونت سے چلنے والے اقوام متحدہ کے ہنگامی فنڈ برائے اطفال، یونیسیف کے منصوبہ کا دورہ کیا۔ اس منصوبے کے تحت مسجد میں نصب شمسی توانائی سے چلنے والے آر او پلانٹ کے ذریعے مقامی آبادیوں کیلئے نمکین پانی کو میٹھا اور صاف کیا جاتا ہے۔ 

منصوبہ کے ذریعے افغان پناہ گزین اوراردگرد بسنے والے دیگر پاکستانی شہریوں کی زندگیوں پرمثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ امریکی سفیر نے غذائی قلت کی اسکریننگ کیلئے موبائل سہولت کا بھی جائزہ لیا۔

امریکی سفیر نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ  برائے خواتین کے حال ہی میں گریجوئیشن کرنیوالی طالبات کو مبارکباد دی۔ یونیسیف کیجانب سے اس ادارہ میں امریکی حکومت کی مالی معاونت سے افغان پناہ گزین اوردیگر پاکستانی خواتین کو فنی مہارت سکھائی جاتی ہے۔

ڈونلڈ بلوم نے کراچی میں نیشنل میوزیم آف پاکستان کی مختلف گیلریز میں قیمتی نوادرات و اشیاء کا مشاہدہ کیا، جو سندھ اور بلوچستان کی شاہکار تاریخ کی عکاسی کرتی ہیں ہیں۔

Advertisement

 اس دورہ نے کراچی کے قونصلیٹ کی حدود میں امریکی سفیر کے فنڈ برائے ثقافتی تحفظ کے تحت ہونیوالی سرگرمیوں کے بارے میں مزید آگہی حاصل کرنے کا بھی موقع فراہم کیا۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے جھمپیر میں ہوا سے بجلی بنانے والے ہوا انرجی لمیٹیڈ، مہران یونیورسٹی جامشورو میں سینٹر فارایڈوانسڈ اسٹڈیز ان واٹر کا دورہ کیا۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ صوبہ سندھ واپس آنا میرے لیئے باعث مسرت ہے، جبکہ اپنے شراکتداروں سے ملاقات کرکے بیحد خوشی ہوئی ہے۔ 

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے مکلی کی تاریخی قبرستان کا بھی دورہ کیا، جو کہ دنیا کے بڑے قبرستانوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے سندھ کے وزیر برائے ثقافت اور ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے نمائندگان کے ہمراہ “سلطان ابراہیم اور امیر سلطان محمد” کی 400 سالہ قدیم مزاروں کا جائزہ لیا۔ 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement