Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

الیکشن کمیشن نے سنی تحریک، پاکستان نیشنل مسلم لیگ سمیت 13 سیاسی جماعتوں کو انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر ڈی لسٹ کردیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا۔ 13 سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کے معاملے پر محفوظ کیا گیا فیصلہ الیکشن کمیشن نے سنا دیا۔

الیکشن کمیشن نے جاری فیصلے میں کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا رویہ غیر سنجیدہ تھا۔ الیکشن کمیشن نے 2 پارٹیوں کے انٹرا پارٹی انتخابات قبول جبکہ 13 کے مسترد کر دیے۔

الیکشن کمیشن نے جمعیت علمائے پاکستان کی انٹرا پارٹی تفصیلات قبول کر لیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعیت علمائے پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ جناح کو انتخابی نشان جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے آل پاکستان منارٹی الائنس، آل پاکستان تحریک، عوامی پارٹی پاکستان، بہالپور نیشنل عوامی پارٹی کو ڈی لسٹ کر دیا۔ کمیشن کی جانب سے سب کا پاکستان، پاکستان امن کونسل پارٹی، پاکستان نیشنل مسلم لیگ کو بھی ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان امن پارٹی، پاکستان برابری پارٹی، مسیحی عوامی پارٹی، پاکستان قومی یکجہتی پارٹی، سنی تحریک اورنظامِ مصطفیٰ پارٹی کو بھی ڈی لسٹ کر دیا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement