Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کا کام ہے، مدت مکمل ہونے پر حکومت چھوڑ دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کی موجودہ اور آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد حکومت چھوڑ دیں گے۔ الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ دینا اور الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ یہ کام الیکشن کمیشن کو آئین کے مطابق کرنا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن میں اگر اللہ نے کسی اور کو موقع دیا تو ہم بھرپور تعاون کریں گے ، اگر ’تم‘ اور ’میں‘ کو چھوڑ کر ’ہم‘ نہ بنے تو پاکستان ترقی نہیں کرے گا۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ راتوں رات مہنگائی کم نہیں کرے گا، مہنگائی سے انکار کرنا خود کو دھوکا دینے والی بات ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینٹ نے خود کہا ہے کہ مراعات میں اضافے کا بل واپس لے لیں گے ، آئی ایم ایف پروگرام گھی یا مٹھائی نہیں معیشت کو استحکام دینے کے لیے ہے۔

Advertisement

قومی اسمبلی کی آئینی مدت رواں سال 13 اگست کو مکمل ہوگی، نومبر میں انتخابات کیلئے 9 یا 10 اگست کوقومی اسمبلی تحلیل کرنے پر مشورے کئے جارہے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 13اگست کو قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے کی صورت میں انتخابات 60 دن میں کرانا ہوں گے اور وقت سے پہلے تحلیل کی صورت میں 90دن میں کرانا ہوں گے، 90دن کے آپشن کی صورت میں انتخابات نومبر میں ہوں گے۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement