Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

افغانستان میں ہولناک زلزلہ، جاویدآفریدی کا 1 کروڑ روپے امداد کا اعلان، راشدخان نے ورلڈکپ میچز کی فیس زلزلہ متاثرین کیلئے وقف کردی

افغانستان میں گزشتہ روز آنے والے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ جاویدآفریدی زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کیا۔ راشد خان نے اپنی ورلڈکپ کے میچز کی فیس زلزلہ متاثرین کو دینے کا اعلان کردیا۔

پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر) پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ افغانستان کے صوبے ہرات میں زلزلہ متاثرین کیلئے زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے 1 کروڑ روپے امداد دی جائے گی۔

دوسری جانب افغان کرکٹر راشد خان نے ورلڈ کپ میچز کی فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ راشد خان نے افغانستان میں آنے والے زلزلے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں  زلزلے سے ہونے والی تباہی کی افسوس ناک خبر کا علم ہوا۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنے ور لڈکپ میچز کی تمام فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کروں گا اور  بہت جلد زلزلہ متاثرین کے امدادی فنڈ کے لیے مہم بھی شروع کروں گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts