Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

اشیاء و خوردنوش کی قیمتیں مقرر کرنا عدالت کا کام نہیں ہے، سندھ ہائی کورٹ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ میں دودھ کی قیمتوں میں من مانے اضافہ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ کمشنر کراچی محمداقبال میمن کی جانب سے عدالت میں پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی۔

 

سندھ ہائی کورٹ کے جج چیف جسٹس احمد علی شیخ نے قیمتوں میں اضافہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کس کس چیزوں کی قیمتوں کے تعین کا حکم دے ؟

آج دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کا کیس آیا ہے کہ کل کو کہیں گے چینی اور آٹے کی قیمتوں کا تعین بھی عدالت کرے۔ اشیاء خورو نوش کی چیزوں کی قیمتوں کا تعین کرنا عدالت کا کام نہیں ہے۔

 

چیف جسٹس نے عرفان عزیز ایڈووکیٹ سے مکالمہ کیا کہ جانوروں کا چارہ بھی مہنگا ہوگیا ہے۔ آپکو معلوم ہے کہ بھینس کونسا چارہ کھاتی ہے اور وہ کتنا مہنگا ہے ؟

 

عرفان عزیز ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایاکہ کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمت 94 روپے مقرر تھی تو دودھ 120 روپے فروخت ہوتا رہا اور اب دودھ کی قیمت 120 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے تو شہر بھر میں 150 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

Advertisement

 

عرفان عزیز ایڈوکیٹ نے عدالت سے کہاکہ کشمنر کراچی کو مقررہ قیمت پر دودھ کی فروخت کا پابند کیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ جو کام عدالت کا نہیں ہے وہ ہم کیسے کرسکتے ہیں۔ چیف جسٹسن نے درخواست کی سماعت بغیر کاروائی کی ملتوی کردی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement