Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اسٹریٹ کرائم پر قابو پانا سب سے بڑا چیلنج ہے، کراچی پولیس چیف

شہر قائد لٹیروں کی جنت بنتا رہا ہے۔ کراچی میں تقریباً ہر روز ہی شہریوں سے لوٹ مار کی واردتیں رپورٹ ہورہی ہیں۔ جبکہ رواں سال ڈیڑھ ماہ کے عرصہ میں ہی صحافی اور پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد کو ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران قتل بھی کردیا۔


شہر قائد میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر قابو پانا کراچی پولیس کے چیف ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے سب سے بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں وارداتوں پر قابو پانے کیلئے تھانہ لیول پر کارکردگی کی جانچ کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔


کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے سندھ بوائز اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں کراچی رینج میں تعینات تمام سینئر اور جونیئر افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کا یونٹ پولیس کی بنیاد ہے۔ تھانے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ 


غلام نبی میمن نے کہا کہ تھانہ میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کا فوری اندراج کرنا چاہئے اور اسکی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت محکمہ جاتی کاروائی کی جائے گی۔ اسٹریٹ کرائم میں کی وارداتوں میں ملوث اکثریت منشیات کے عادی افراد ہوتے ہیں۔ منشیات کی روک تھام کی مہم میں مزید بہتری لائی جائے۔


منشیات کے مقدمہ میں پکڑے گئے ملزمان کے خلاف سخت کیس بنایا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کے مطابق شہر میں ایس ایچ او کی تعیناتی کے لئے شفاف پالیسی ترتیب دی گئی ہے جسکے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ کراچی میں تعینات تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت دی کہ ان کے احکامات ہر سپاہی تک یقینی طور پر پہنچائیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts