Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس 44 ہزار کی سطح سے نیچے گرگیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید ترین مندی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس 44 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گرگیا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات ختم ہوجانے کے بعد معمول کے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی دیکھی جارہی ہے۔

 

دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 884 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر کر 43 ہزار 991 پر پہنچ گیا۔

 

واضح رہے کہ عید الفطر کے ہفتے کے دوران واحد کاروباری روز جمعہ 6 مئی 2022 بھی معاشی لحاظ کچھ خاص بہتر نہ رہا، اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 408 پوائنٹس کمی کے ساتھ 44 ہزار 840 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

 

ڈالر کی قیمت میں بھی 94 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 186 روپے 63 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت 187 روپے 50 پیسے میں جاری رہی۔

 

ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے کاروباری طبقہ شدید پریشانی سے دوچار ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی ہورہی ہے جبکہ ڈالر کی قیمت میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے جسکے بعد ملک کے گردشی قرضوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts