Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اسرائیل کی غزہ سمیت فلسطین کے مختلف شہروں پر بمباری، 1500 سے زائد فلسطینی شہید، 6 ہزار سے زائد زخمی

غزہ سمیت فلسطین کے مختلف شہروں پر اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 6 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مزاحتمی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان ہفتے سے شروع ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں اب تک کم از کم 1537 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 500 بچے اور 2760 خواتین شامل ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 6 ہزار 612 افراد زخمی ہوچکے ہیں جن میں 1644 بچے اور 1005 خواتین بھی شامل ہیں۔

انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس ( آئی سی آر سی ) نے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی بڑھتی ہوئے تعداد اور غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کے بارے میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

آئی سی آر کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں لاکھوں لوگوں کے پاس سونے کی جگہ نہیں ہے اور 20 لاکھ سے زیادہ لوگ پانی اور بجلی جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں جبکہ ایمبولینسز بھی زخمیوں تک نہیں پہنچ سکتی۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے محصور علاقے پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی وجہ سے اب تک 423,000 سے زیادہ لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ ( ایچ آر ڈبلیو ) نے اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان میں وائٹ فاسفورس کے استعمال کی تصدیق کی ہے۔

گروپ نے کہا کہ اس نے اس ہفتے کے شروع میں لی گئی ویڈیوز کی تصدیق کی ہے جس میں غزہ سٹی کی بندرگاہ اور اسرائیل، لبنان کی سرحد کے ساتھ دو دیہی مقامات پر توپ خانے سے فائر کیے گئے سفید فاسفورس کے متعدد ہوائی دھماکے دکھائے گئے ہیں۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts