Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

اسحاق ڈار پھر وزیرخزانہ بن گئے، صدر مملکت عارف علوی نے حلف لیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما اسحاق ڈارنے ایک بارپھر پُرانا منصب سنبھال لیا۔ اسحاق ڈار ایک بار پھر وزیرخزانہ بن گئے۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں صدر مملکت عارف علوی نے اسحاق ڈار سے وزیرخزانہ کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب صبح 10 بجے ایوان صدر میں ہوئی۔ تقریب حلف برداری میں میں وزیراعظم شہبازشریف ، وفاقی وزراء اوردیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

ایوان میں آنے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر کا نیچے گرنا بہت بڑا چیلنج ہے، ڈالر 10 روپے نیچے آگیا اور 10 روپے ڈالر نیچے آنے کا مطلب ہے کہ ایک ہزار 350 ارب روپے قرضے کم ہو گئے۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کرنسی اور مہنگائی پر قابو پانا پہلی ترجیح ہے۔ پاکستان اس وقت بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے۔  

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ملکی معیشت کو سنبھالنے کے لیے اسحاق ڈار کو ٹاسک سونپا ہے اور وہ اسی مقصد کے لیے پاکستان آئے ہیں۔

Advertisement

اسحاق ڈار نے 1998 سے 1999 تک اورپھر 2008 میں بھی کچھ عرصہ کے لیے بطور وزیر خزانہ ذمہ داریاں سنبھالیں، 2013 میں نوازشریف کی تیسری تیسری مدت اقتدار کے اسحاق ڈار تیسری بار وزیرخزانہ بنے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement