Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

احدرضا میر اور سجل علی میں علیحدگی کی خبریں، مداح صدمہ سے انتقال کرگئی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی احدرضا میر اور سجل علی میں طلاق کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی صحافی آمنہ ایسانی اور حسن چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ سجل علی اور اداکار احد رضا کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہو چکی ہے۔

صحافی آمنہ ایسانی اور حسن چوہدری نے یوٹیوب پر ایک شو کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں کی تصدیق ہو چکی ہے کہ اس جوڑی میں باقاعدہ قانونی طور پر طلاق ہو چکی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس خبر کے پھیلتے ہی سجل علی اور احد رضا میر کے مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر احدرضا میر کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق احد رضا میر اور سجل علی کی طلاق کی خبروں کا سُن کر اُن کی ایک خاتون مداح صدمے سے چل بسیں۔سجل علی اور احد رضا میر کے فین پیج کی جانب سے شئیر کردہ اس پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ سجل اور احد کی مداح سارہ کا انتقال ہوگیا ہے، یہ جوڑی اس کے جینے کی آخری امید اور خوشی کی وجہ تھی۔

واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی افواہیں 22 مارچ کے بعد اس وقت سامنے آئیں جب  اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے نام سے احد رضا میر کا نام ہٹادیا۔اس سے قبل بھی دونوں کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی خبریں سامنے آتی رہی تھیں مگر گزشتہ 6 ماہ سے دونوں کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement