Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرز کا پیٹرول اور ڈیزل میں 50 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ملک بھر میں چلنے والے پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان کی تنظیم آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ فیڈریشن نے حکومت سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 50 روپے کمی کا مطالبہ کردیا۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامئے میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے بین الاقوامی مارکیٹ تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہوئی اور پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 50 روپے فی لیٹر کمی کی جائے۔

ترجمان آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا کاروبار تباہ ہو چکا ہے۔ حکومت 8 ماہ میں ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت سے امیدیں ختم ہو رہی ہیں اس لیے وزیروں کی تعداد میں کمی کر کے ریلیف دیا جائے۔ 

واضح رہے گزشتہ روز حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا جسکے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے، لائٹ ڈیزل 10 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement