Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی 24 سال بعد پاکستان آمد، کھلاڑی انتظامات پر مطمیئن

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ بعد دورہ پاکستان پر پہنچ گئی ہے۔ آسٹریلوی ٹیم تقریباً 14 گھنٹے سفر کے بعد میلبورن سے آج صبح اسلام آباد پہنچی۔ مہمان کھلاڑیوں کا پی سی بی حکام نے استقبال کیا۔

 

آسٹریلیا کے کھلاڑی تقریباً 2 روز آئسولیشن میں رہیں گے، کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کھلاڑیوں کو پریکٹس کی اجازت ہوگی۔ آسٹریلوی ٹیم دورہ پاکستان پر 3 ، ٹیسٹ ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

 

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ورچوئل پریس کانفرنس میں پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور ٹیم کے لئے کئے جانے والے انتظامات کو سراہا۔ پیٹ کمنز کا کہنا تھاکہ یہاں تمام لوگ پروفیشنل ہیں ٹیم کے تمام کھلاڑی خود کو محفوظ محسوس کررہے ہیں۔

 

پیٹ کمنز نے امید ظاہر کی کہ دورہ پاکستان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا اور شائقین بھی بڑی تعداد میں اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے آئیں گے۔ بہت زیادہ سیکیورٹی کی وجہ سے کرکٹ سے توجہ نہیں ہٹے گی۔ 24 برس بعد آسٹریلوی ٹیم پاکستان آئی ہے دورہ سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔

 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز 4 مارچ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی اور تیسرا لاہور میں شیڈول ہے۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے آسٹریلوی ٹیم 1998 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان آئی ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement