Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

آئی فون صارفین کی واٹس ایپ پر آنے والی فون کالز پر گھنٹی نہ بجنے کی شکایات اور اسکی وجوہات

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

آئی فون دنیا کے مقبول ترین فون میں شمار ہوتا ہے لیکن آئی فون صارفین کی جانب سے واٹس ایپ پر کال آنے کی صورت میں گھنٹی نہ بجنے کی کئی شکایات سامنے آئی ہیں۔

بعض صارفین کی جانب سے یہ شکایت بھی سامنے آئی ہے کہ کالز ختم ہونے کے بعد لسٹ میں ’مس کال‘ شو ہوتی ہے جبکہ فون ہاتھ میں ہی ہوتا ہے مگر گھنٹی نہیں بجتی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی فون کی جانب سے واٹس ایپ پر فون کالز آنے گھنٹی نہ بجنے کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں اور انہیں چند سیٹنگز کرکے درست بھی کیا جاسکتا ہے۔

گائیڈننگ ٹیک ویب کے مطابق عام طور پر واٹس ایپ کال کی گھنٹی اس وقت آئی فون پر سنائی نہیں دیتی جب فون لاک ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ واٹس ایپ جس ایپ کے تحت کام کرتا ہے وہ آئی فون پر کام نہیں کرتی۔ آئی فون کے علاوہ اینڈرائیڈ کے بعض ورژنز میں بھی واٹس ایپ کال درست طور پر کام نہیں کرتی۔ 

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کے نوٹیفیکشنز کو آف کرنے، ڈو ناٹ ڈسٹرب کے آپشن کو آن کرنے، فون بیک گراؤنڈ میں واٹس ایپ کو آف رکھنے اور ٹرنڈ آف ٹوٹیفکیشنز کے باعث واٹس ایپ پر فون کال آنے پر گھنٹی نہ بجنے کی شکایات آسکتی ہیں۔

Advertisement

آئی فون کی سیٹنگ میں ڈوناٹ ڈسٹرب کا آپشن آن ہے تو اسے آف کرنے سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ آپ جس وائی فائی پر کام کر رہے ہیں اس کے سگنل درست طور پر آنے چاہییں جو نوٹیفیکشن کو فوری ایکٹیو کر سکتے ہوں۔

ہ بھی ممکن ہے کہ آئی فون میں انسٹال واٹس ایپ میں کوئی خرابی ہو اس لیے اسے ان انسٹال کرکے دوبارہ انسٹال کرکے بھی مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ فون کی کیشے میموری بھرنے پر بھی صارفین کو یہ مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے۔

اس حوالے سے ماضی میں آئی فون کمپنی کی جانب سے وضاحت کی گئی تھی کہ فون میں موجود ’سائلنٹ‘ کا آپشن خودبخود آن ہو سکتا ہے۔ ایسی صورت میں سیٹنگ میں جاکر سائلنٹ کے آپشن کو آف کر دیں اور فون کو ری اسٹارٹ کریں۔

آئی فون کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ چھوٹے مخصوص برش سے فون کے سپیکر کو اچھی طرح صاف کریں۔ ممکن ہے کہ وہاں کچرا آنے سے رکاوٹ پیدا ہو گئی ہو جس کے باعث گھنٹی کی آواز نہ آتی ہو۔

فون کی کنٹرول سیٹنگ کے آپشن میں جا کر وہاں موجود والیم کو اپنے مطابق ایڈجسٹ کریں۔ آئی فون میں سائلنٹ موڈ کا استعمال عام ہے بعض لوگ اپنے فون کو سائلنٹ موڈ میں رکھتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں گھنٹی کی آواز سنائی نہیں دیتی اور بعد میں ’مس کالز‘ کے آپشن میں انہیں معلوم ہوتا ہے کہ کال مس ہو گئی ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement