Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

آئی سی سی ورلڈکپ پرومو پر پاکستانی مداح نالاں

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں برس اکتوبر میں ہونے والے ورلڈکپ کا پرو جاری کردیا ہے۔ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے پیش نظر بالی ووڈ اداکار شاہ رخ بھی ورلڈکپ کے پرومو میں جلوہ گر ہوئے۔

آئی سی سی کی جانب سے پرومو جاری کئے جانے کے بعد پاکستانی مداح نالاں نظر آئے اور عالمی کونسل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کئے۔

آئی س سی ورلڈکپ کے پرومو میں 4 سے 5 مقامات پر پاکستان کرکٹ ٹیم یا پاکستانی فینز کی منظر کشی کی گئی ہے لیکن سوائے ایک منظر کے دیگر تمام مناظر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایوس کن مناظر دکھائے گئے۔

پاکستان کے معروف اداکار اور کانٹینٹ کریئٹر ارسلان نصیر نے آئی سی سی پر طنز کرتے ہوئے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ “جانی تھوڑا اور دکھی دکھادو پاکستانیوں کو”۔

ایک پاکستانی مداح نے پرومو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ون ڈے کرکٹ میں تقریباً تین سالوں سے پہلی پوزیشن پر براجمان بابراعظم کو شامل نہ کرنے کی نشاندہی کی اور لکھا کہ یہ پرومو کی ویڈیو بھارتی اور انگلینڈ کرکٹ پر مشتمل نظر آتی ہے۔

Advertisement

احمد نجیب نامی صارف نے بھی بابراعظم کو پرومو میں شامل نہ کرنا ایک مذاق قرار دیا۔

معاذ شائل نامی ایک صارف نے لکھا کہ ویڈیو میں پاکستان کو زیادہ نہیں دکھایا گیا کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کی اصل اچھی کارکردگی تو ورلڈکپ میں سب کے سامنے آئے گی۔

اسی ایک صارف نے پرومو میں پاکستان کا جھنڈا نظر نہ آنے کی بھی شکایت کی۔

مداحوں کی جانب سے پاکستان کا مثبت پہلو نہ دکھانے پر آئی سی سی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ واضح رہے ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہورہا ہے۔ بھارت میگاایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement