Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

آئی جی سندھ کی مویشی منڈیوں کیلئے پولیس کو جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دینے کی ہدایت

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ پولیس کے انسپیکٹر جنرل غلام نبی میمن نے کراچی میں نادرن بائی پاس پر قائم مویشی منڈی سمیت صوبے کی تمام مویشی منڈیوں کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

روزنامہ ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ نادرن بائی پاس پر قائم ایشیا کی سب سے بڑی منڈی سمیت صوبے بھر میں باقاعدہ اجازت کے تحت قائم ہونے والی تمام منڈیوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات پر مشتمل خصوصی پلان ترتیب دیا جائے اور اس پر فوری طور پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔

مویشی منڈیوں میں خریداروں اور بیوپاریوں کے تحفظ کیلئے عارضی پولیس پکٹس کے قیام کے علاوہ کار، موٹرسائیکل پارکنگ ایریاز میں بھی حفاظتی اور ٹریفک کے جملہ اقدامات غیرمعمولی بنائے جائیں۔

سیکیورٹی کے مجموعی امور میں رینجرز اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مربوط روابط اور امن و امان کی تمام تر صورتحال کو پیش نظر رکھاجائے۔ سیکیورٹی اور ٹریفک کے ٹھوس اقدامات کے حوالے سے صرف منتخب یا مخصوص کردہ مقامات پر ہی مویشی منڈیوں کے قیام کے اقدامات کرائے جائیں۔

Advertisement

آئی جی سندھ نے مزید کہا ہے کہ مویشی لے کر جانے والی گاڑیوں، مویشی کے بیوپاریوں کی سیکیورٹی کیلئے ہائی ویز اور شاہراؤں پر تھانوں کی سطح پر گشت، پولیس تعیناتی اور رینڈم اسنیپ چیکنگ مزید سخت کی جائے۔

آئی جی سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں غیرقانونی مویشی منڈیوں کے خلاف ہر سطح پر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement