Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

آئی ایم ایف معاہدہ، پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا، وزیراعظم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کی وجہ ایک بار پھر سابق حکومت اور آئی ایم ایف معاہدے کے درمیان معاہدے کو قرار دے دیا۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا۔

 

ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے سے عوام کے متاثرہونے کا بخوبی ادراک ہے، لیکن ہمارے پاس پٹرول کی قیمت بڑھانے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا۔

 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا معاہدہ کیا تھا، سابقہ حکومت اور آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق قوم کوجلد اعتماد میں لیا جائے گا، اور اللہ نے چاہا تو ہم جلد معاشی مشکلات سے نکل آئیں گے۔

 

میں حیران ہوں جن لوگوں نے آئی ایم ایف سے اب تک کا سب سے بدترین معاہدہ کیا اورانتہائی برے معاشی فیصلے کئے ان میں سچ کا سامنا کرنے کی ہمت تھی۔ قوم جس مشکل سے گزر رہی ہے ان حالات کے ذمے دار خود کو کیسے معصوم ظاہر کرسکتے ہیں۔ اس بارے میں تفصیلات جلد سامنے لائیں گے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ رات حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 59 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے، تقریباً 18 روز میں ڈیزل پر 129 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول پر 84 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جاچکا ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement