Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

آئین پاکستان کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائےگا، پارلیمنٹ میں قرارداد منظور

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آئین کو نصاب تعلیم کا حصہ بنانے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے دستور پاکستان کنونشن میں آئین کو نصاب تعلیم کا حصہ بنانے کی قرارداد منظور کی گئی۔

قرارداد وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیش کی تھی۔ مںظور کردہ قرارداد کے بعد 50 سال بعد آئین، جمہوری اقدار و روایات تعلیمی نصاب اور درسی کتب میں شامل کرکے اسکولوں، کالجوں میں پڑھائی جائیں گی۔

اس حوالے سے مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم سے حقیقی تاریخ چھپائی گئی جو قوم کی امانت تھی، اسے درست کرکے واپس عوام کو پہنچایا جا رہا ہے، نوجوانوں کے ذہین اور زرخیز ذہنوں میں آئین کا بیج بو رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2014 میں مطالعہ پارلیمنٹ پروگرام سے جو سفر شروع کیا تھا، اسے مکمل کیا جا رہا ہے۔ آئین پاکستان،  تین ریاستی اداروں میں اختیارات کی تقسیم اور جمہوری اقدار پرائمری اور سکینڈری سمیت تعلیم کے بنیادی اور اعلی درجوں کے نصاب کا حصہ ہوں گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج تاریخی دن ہے، یہ سب 1973 کا دستور بننے کے 50 سال بعد ہو رہا ہے، اس تاریخی دن پر قوم خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں کو مبارک پیش کرتی ہوں، اس تاریخی سنگ میل کو عبور کرنے پر پارلیمان کو بھی مبارک پیش کرتی ہوں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts