Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ہاکس بے پر سمندر میں مزید 4 نوجوان ڈوب گئے، 24 گھنٹوں کے دوران ڈوبنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے معروف تفریحی مقام ہاکس بے ساحل پر نہاتے ہوئے 4 نوجوان سمندر میں ڈوب گئے ہیں۔ ایک کی لاش نکال لی گئی جبکہ ریسکیو حکام باقی 3 نوجوانوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔  24 گھنٹوں کے دوران 6 نوجوان سمندر میں ڈوب چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاکس بے کے ٹرٹل بیچ پر آج صبح 4 نوجوان سمندر میں نہاتے ہوئے تیز لہروں کی ذد میں آگئےاور سمندر میں ڈوب گئے۔ 

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ڈوبنے والے 4 نوجوانوں میں سے ایک نوجوان کی لاش نکال لی گئی ہے، جس کی شناخت 25 سالہ نہال کے نام سے ہوئی ہے۔ تین کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ روز پکنک پر آئے دو نوجوان بھی ڈوب گئے تھے، جن کی لاشیں آج نکال لی گئی ہیں۔جن کی شناخت 15 سالہ معمون اور 16 سالہ محسن کے نام سے ہوئی ہے جو نارتھ کراچی کے رہائشی ہیں، ريسکيو ٹيموں نے دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال کر سول اسپتال منتقل کردی ہیں۔

دوسری جانب اتنے بڑے حادثات کے باوجود ہاکس بے پر پکنک منانے جانے والوں کا رش لگا ہوا ہے اور ماڑی پور روڈ سے ہاکس بے روڈ پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں، جس کے بعد ٹریفک پولیس نے بسوں کو واپس کرنا شروع کردیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے موسلا دھار بارشوں اور سمندر میں طغیانی کے باعث حکومت کی جانب سے پہلے ہی سمندر میں نہانے پر پابندی عائد ہے۔ لیکن پابندی کے باوجود شہری بڑی تعداد میں سمندر پہنچ رہے ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement