Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کے ایم سی چارجز کی وصولی کا نوٹی فکیشن معطل کیا جائے، حافظ نعیم نے عدالت میں درخواست دائر کردی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ میں بجلی کے بلز میں کے ایم سی چارجز کو چیلنج کردیا گیا، جس میں چارجز کی وصولی سے متعلق نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے سندھ ہائی کورٹ میں بجلی کےبلزمیں کےایم سی چارجز کو چیلنج کردیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کے الیکٹرک بل میں کےایم سی کے150ماہانہ چارجرزکااطلاق غیرقانونی ہے۔ واٹر بورڈ کے بل میں کنزروینسی چارجز پہلے ہی شامل ہیں، استدعا ہے کے الیکٹرک کے بل میں کے ایم سی چارجز کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے استدعا کی کہ کے ایم سی چارجز کی وصولی سے متعلق نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں کے ایم سی، کے الیکٹرک، سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کے ایم سی نے ایک ناجائز چارج لگایا ہے کے الیکٹرک کی ملی بھگت سے غیرقانونی ٹیکس لگایا گیا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہم توقع رکھتے ہیں اس پر فوری شنوائی ہوگی اور ناجائز وصولی سے روکا جائے گا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement