Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کچرے سے ایندھن بنانے کا منصوبہ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا نجی کمپنی سے معاہدہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ میں کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔ سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے اینگرو انرجی لمیٹیڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردئے۔ معاہدے کے مطابق 3000 ٹن میونسپل سالڈ ویسٹ سے ایندھن بنانے کے پلانٹ کی فیزیبلیٹی اسٹڈی تیار کی جائے گی۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (ایس ایس ڈبلیو ایم بی) اور اینگرو اینگرو انرجی لمیٹڈ کے درمیان معاہدے کے موقع پر وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ، وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، سی ای او اینگرو انرجی یوسف صدیقی اور دیگر حکام شریک تھے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں کچرے سے توانائی بنانے کی منظم پالیسی منظور کی گئی ہے۔ کچرے کو ری سائیکل کرکے توانائی اور آر ڈی ایف بنایا جا سکے گا۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق ، شہر کی صفائی اور ترقی کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، کچرے سے بجلی بنانے کیلئے یہ معاہدہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ ریفیوزڈ۔ ڈیرائیوڈ فیول (آر ڈی ایف) پر کام پچھلے سال شروع کیا تھا یہ شہر کو کلین اینڈ گرین کرنے کی جانب اقدامات کا حصہ ہے، ایسے دیگر پروجیکٹ پر بھی کام کر رہے ہیں تاکہ کچرے کو ری سائیکل کرکے اس کا بہتر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

Advertisement

ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر چنہ کے مطابق شہریوں کو صفائی ستھرائی کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ جس کے تحت کچرے کو ری سائیکل کرکے کارآمد بنایا جائے گا۔

زبیر چنہ کا کہنا ہے کہ اینگرو انرجی کی درخواست پر مطالعاتی مقصد کیلئے تمام معلومات اور میٹیریل فیکٹس فراہم کئے جائیں گے، مطالعہ کی انجام دہی کے مقصد کیلئے ہر ماہ ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی پیشگی منظوری کے بعد انہیں 10 ٹن کچرا فراہم کیا جائے گا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement