Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کرپشن کیس میں سماعت، احتساب عدالت کی پیپلزپارٹی رہنما ڈاکٹرعاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کی احتساب عدالت نے 17 ارب روپے کی کرپشن کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

احتساب عدالت کراچی میں ڈاکٹرعاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی، ڈاکٹرعاصم حسین و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ڈاکٹرعاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ ڈاکٹرعاصم نے 15 فروری سے 30 مارچ تک بیرون ملک جانے کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں ڈاکٹرعاصم کی جانب سے استدعا کی گئی کہ علاج کے لیے بیرون ملک جانا ہے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے ڈاکٹرعاصم و دیگر کے خلاف ریفرنس واپس نیب کو بھیجنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس واپس نیب کو بھیجے کی درخواست پر فیصلہ 15 فروری کو سنایا جائے گا۔

Advertisement

نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان پر گیس کے ٹھیکوں کی مد میں قومی خزانے کو 17 ارب روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف نیب نے 2016 میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement