Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کے علاقے سعیدآباد میں موٹرسائیکل سوار ملزمان 2 سالہ بچے کو چھین کر فرار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے سعید آباد میں مسلح ملزمان 12 سالہ لڑکے سے اس کا دو سالہ بھانجا چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر ملزم کے ساتھ ایک عورت بھی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے سعید آباد سے 2 سالہ بچہ مبینہ طور پر اغوا ہو گیا ہے، جس کا مقدمہ والد ریاض کی مدعیت میں تھانہ سعید آباد میں درج کر لیا گیا ہے۔

یہ واقعہ ہفتے کی شام ساڑھے 7 بجے سعید آباد پیر بازار کے علاقے میں پیش آیا، جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں، ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ بچے کے والدین سے ملنے ان کے گھر پہنچ گئے۔

چے کے والد ریاض نے پولیس کو بتایا کہ وہ مزدوری کرتے ہیں، ’’دوپہر کو میری ساس آئی اور میرے بیٹے 2 سالہ سمیر کو اپنے گھر جی سیون اسٹاپ لے گئی، وہ اکثر پہلے بھی لے جاتی تھی۔

بچے کے والد کے بیان کے مطابق شام 8 بجے سالے نے بتایا کہ میرا چھوٹا بارہ سالہ چھوٹے کو پیدل لے کر گھر آ رہا تھا، اسی دوران موٹر سائیکل پر مرد اور خاتون آئے اور بچہ چھین کر فرار ہو گئے۔

Advertisement

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی بازیابی کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں، تاحال کوئی کامیابی نہیں ملی، سی سی ٹی وی فوٹیج کی عدم فراہمی کے باعث تفتیش میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کا روٹ میپ تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم بھی تشکیل دی جائے گی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement