Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کے علاقے بلال کالونی میں پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے بلال کالونی پولیس نے 2 بڑی کارروائیوں میں اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرلیے ۔

دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل کراچی معروف عثمان کے مطابق ملزمان دوران ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں چلا دیتے تھے، گرفتار ملزمان میں علی ڈان، عمران کنچہ، جہانزیب اور سہیل شامل ہیں ۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایک دکاندار کو بھی مزاحمت پر شدید زخمی کیا تھا، علی ڈان اور عمران کنچہ نے بلال کالونی میں شہری کو گولی ماری تھی جبکہ شہری آصف نے عمران کنچہ کو جوابی فائرنگ سے زخمی کردیا تھا۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل سپیشل برانچ کے اہلکار تنویر کو لوٹا تھا، ملزم اہلکار سے موبائل فون اور سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہوئے تھے، ملزم سہیل کے قبضے سے اہلکار تنویر کا موبائل فون بھی برآمد ہوا ، ملزمان نے پستول کا نام فائل،گولیوں کا نام میموری کارڈ رکھا ہوا تھا۔

گرفتار ملزمان اکثر وارداتوں میں پولیس کیپ کا استعمال کرتے تھے، ملزمان چھینے گئے موبائل فون 8 سے 10 ہزار میں فروخت کرتے تھے، خریدار جہانزیب موبائل فون کے آئی ایم ی آئی تبدیل کردیتا تھا۔

Advertisement

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 15 موبائل فون دو موٹرسائیکلیں برآمدکرلی گئی جبکہ ملزمان سے 4 پستول ایک لیپ ٹاپ کمپیوٹر اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے ۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement