Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے مسجد کا مؤذن اور نعت خواں جاں بحق

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نعت خواں جاں بحق ہوگیا۔ مقتول علاقے کی مسجد میں موذن اور نعت خوانی کیا کرتا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی ویسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے اور مقتول کی شناخت رحیم اللہ عطاری کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول علاقے کی مسجد میں مؤذن  اور نعت خوانی کیا کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ نعت خوانی کی تقریب میں شرکت کیلئے جاتے ہوئے پاکستان بازار میں دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے رحیم اللہ عطاری پر فائرنگ کردی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لواحقین نے بتایا ہے کہ مقتول کی کسی سے دشمنی نہیں تھی، مقتول کا 6 ماہ کا ایک بیٹا بھی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کے پاس موبائل فون اور دیگر سامان موجود ہے، واقعے کی جگہ سے نائن ایم ایم گولی کا ایک خول ملا ہے۔ بظاہر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے، واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ 

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement