Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کے شہریوں کیلئے کے الیکٹرک کی بجلی 3.02 روپے مہنگی کرنے کی درخواست

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کے الیکٹرک نے صارفین کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3.02 روپے اضافے کی درخواست کردی ہے، جب کہ اپریل تاجون کی سہہ ماہی میں کراچی کیلئے 3.28 روپے کا اضافہ پہلے ہی ہوچکا ہے۔

آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی ایک ہی ماہ میں دوسری بار مہنگی کرنے کی تیاری کرلی ہے، اور نیپرا میں اپنے صارفین کے لئے بجلی فی یونٹ 3 روپے 2 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔

کےالیکٹرک نے درخواست میں بجلی کی قیمت میں اضافہ اپریل تا جون2023 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے، جب کہ نیپرا پہلے ہی حکومتی درخواست پر اپریل تا جون کی سہہ ماہی میں کراچی کیلئے 3.28 روپے کا اضافہ کرچکا ہے۔

نیپرا کے الیکٹرک کی اضافے کی درخواست پر آج سماعت کرے گا، اور سماعت کے بعد اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائے گا۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کے الیکٹرک صارفین پر اضافے کااطلاق ہوگا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement