Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کی موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کا معمہ حل، کمپنی کا ملازم ہی ملوث نکلا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کی صدر موبائل مارکیٹ میں چند روز قبل ہونے والی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا۔ موبائل فون کمپنی کے دفتر میں ہونے والی ڈکیتی میں کمپنی کا ملازم ہی ملوث نکلا۔ پولیس نے مرکزی ملزم کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

 

پولیس کے مطابق ملزمان معراج ، شاہ زیب اور اسد کے قبضے سے ایک کار ، ایک موٹر سائیکل ، ایک آئی فون اور لوٹی گئی رقم میں سے ساڑھے چھ لاکھ سے زائد نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا دفتر میں آنا جانا تھا جہاں اس نے لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشن دیکھیں اور پھر ڈکیتی کا پروگرام بنایا۔

 

واضح رہے 10 جنوری کو کراچی کی صدر موبائل مارکیٹ میں واقع موبائل کمپنی کے سیلز سینٹر میں 4 مسلح ملزمان نے واردات کی تھی۔ ملزمان اسلحہ کے زور پر 46 لاکھ روپے سے زائد رقم ، بینکوں کے چیکس اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement