Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی پولیس چیف نے بے روزگاری کو اسٹریٹ کرائم کی وجہ قرار دے دیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی پولیس کے نئے چیف ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی ایک وجہ بے روز گاری بھی ہے جسکی وجہ سے وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے لیکن پولیس جرائم پیشہ افراد کو لگام ڈالنے کیلئے پوری کوشش کررہی ہے۔

 

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے صحافی اطہر متین کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں سے متعلق اہم شواہد حاصل کرلئے ہیں جلد انکو گرفتار کرلیا جائے گا۔ قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پوری کوشش کریں گے اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے ہماری پالیسی واضح ہے۔

 

ایڈیشنل آئی جی کے مطابق جرائم کی روک تھام کے لئے پولیس کو بہترین کوشش کرنی چاہئے۔ اسٹریٹ کرمنلز کا پرانا ریکارڈ دیکھ کر انکی شناخت کرنا چاہئے۔ اسٹریٹ کرمنلز جن بستیوں رہتے ہیں وہاں انٹیلی جینس بنیادوں پر کاروائی کرنی چاہئے۔ اسٹریٹ کرائم بڑھنے کی ایک وجہ بے روز گاری بھی بتائی جاتی ہے۔

 

غلام نبی میمن کا کہنا تھاکہ اکثر منشیات استعمال کرنے والے بھی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہوتے ہیں۔ وہ اسطرح کے کرائم کرکے اپنی مشیات کا بندوبست کرتے ہیں۔ پولیس نے ہمیشہ ہر طرح کا چیلنج قبول کیا ہے ان حالات سے بھی ضرور نمٹ لیں گے۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement