Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں کورونا کیسز میں حیرت انگیز کمی، شرح 39.46 سے کم ہوکر 1.11 فیصد پرآگئی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ملک بھر میں گزشتہ چند ہفتوں میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ عیدالاضحٰی پر پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد کے قریب جاپہنچی لیکن ایک ہی دن میں یہ شرح تقریباً 1 فیصد پر آگئی۔

محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کی تشخیص کے لئے 9965 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے صرف 111 افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 11 فیصد رہی جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں کورونا سے کوئی اموات بھی نہیں ہوئیں۔

واضح رہے گزشتہ روز کراچی میں ملک بھر میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے اور شہرقائد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 39 اعشاریہ 46 فیصد تھی۔

محکمہ صحت کے مطابق پاکستان میں مجموعی طور پر بھی کورونا شرح میں واضح کمی آئی ہے۔ ملکی سطح پر کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.55 فیصد رہی جبکہ گزشتہ روز یہ شرح 5.46 فیصد تھی۔

Advertisement

پاکستان میں منگل کے روز کورونا کی تشخیص کیلئے مجموعی طور 15 ہزار 191 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 236 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور شہر کورونا سے سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 03 فیصد رہی۔ لاہور میں کورونا کے 1146 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 92 افراد میں کورونا میں مبتلا پائے گئے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement