Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں سمندری ہوائیں بند، آج درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونےسےشدیدگرمی پڑنےکاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسم شدیدگرم اورخشک رہے گا۔شہری پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری ریکارڈ کیا  گیا ہے ۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز شہر قائد میں پارہ 40.6 ڈگری ریکارڑ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوامیں نمی کا تناسب دن میں 45 فیصد، شام میں 25 فیصد رہے گا۔ ہوائیں پہلےمشرق، شمال مشرق بعدمیں مغرب،جنوب مغرب کی جانب سے چلیں گ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کے رخ کی تبدیلی کے باعث شہرمیں گرد و غبار کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ماہرین صحت نے شہریوں سے غیرضروری گھروں سے نہ نکلنے، ٹھنڈے مشروبات اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement