Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں جرائم پر قابو پانے کیلئے تھانوں میں رینجرز تعینات کرنا ہوگی، شیخ رشید

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کراچی میں جرائم پر قابو پانے اور شہر میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کیلئے تھانوں میں رینجرز کو تعینات کرنے کی تجویز دی ہے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کراچی پھر آگ و خون میں ہے ، شہر کے حالات پولیس کے کنٹرول میں نہیں رہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات پر قابو پانے کے لیے سندھ حکومت کو سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔کراچی کے حالات سے متعلق رینجرز سے بھی بات کی جائے گی تاکہ کوئی بڑا قدم اٹھایا جاسکے۔

شیخ رشید احمد نے کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں ہونے والے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح لوگوں کے جان جانا کسی سانحے سے کم نہیں۔ صوبوں کے حالات پر پولیس کی گرفت نہیں رہی، سخت انتظامیہ ضروری ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے سماء ٹی وی کے صحافی کے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اطہرمتین کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کے لیے آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement