Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں بیرون ملک ملازمت کے نام پر فراڈ کرکے لاکھوں روپے رقم حاصل کرنے والا ملزم گرفتار، پاسپورٹس برآمد

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کراچی نے ایک کارروائی میں بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں پیسے بٹورنے والے ملزم کو گرفتار کرکے متعدد پاسپورٹس برآمد کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل بہاول اوستو کے احکامات پر چھاپا مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم منصور علی کو کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث تھا، جو بغیر لائسنس سادہ لوح شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں پاسپورٹس وصول کر رہا تھا۔

ملزم نے شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے۔  چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے متعدد پاسپورٹس برآمد کر لیے گئے۔

ملزم سے  متعدد فارمز، چیک بکس، اسٹمپس اور دیگر سفری دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جب کہ  دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement