Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک کےخلاف دھرنا دینے کا عندیہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے شہر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کیخلاف دھرنا دینے کا عندیہ دے دیا۔

 

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بد ترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، روزانہ کی بنیاد پر شہری احتجاج پر مجبور ہیں لیکن وفاقی اور سندھ حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

 

حافظ نعیم الرحمان کے مطابق جماعت اسلامی کے سوا تمام پارٹیاں کے الیکٹرک کی پشت پر کھڑی ہیں، سہانے خواب دیکھا کر کی ای ایس سی کو پرائیوٹائز کیا گیا، شہر کی آبادی میں 78 فیصد اضافہ ہوا لیکن کے الیکٹرک نے صرف 17 فیصد پیداوار بڑھائی۔

 

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ چیئرمین نیپرا کہتے ہیں کہ ملک میں سب سے مہنگی بجلی کراچی والوں کو بیچی جارہی ہے لیکن مگر کارروائی نہیں کی جاتی، تمام سیاسی جماعتیں کے الیکٹرک کی آلہ کار بن چکی ہیں۔

 

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کے الیکٹرک کے خلاف پانچ سالوں سے عدالت میں کیس چل رہا ہے، اس پر آج تک کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس نسلہ ٹاور گرانے کے بجائے اگر کے الیکٹرک پر توجہ دیتے تو آج لوڈ شیڈنگ کا یہ حال نہیں ہوتا۔

Advertisement

 

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وفاقی وزیر خرم دستگیر پورے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا دعویٰ کررہے ہیں لگتا ہے وہ کراچی کو پاکستان کاحصہ ہی نہیں سمجھتے۔

 

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کے الیکٹرک کو بغیر کسی معاہدے کے گیس کیوں فراہم کی جارہی ہے؟ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ہم سے اضافی بل کیوں لیا جاتا ہے؟ حافظ نعیم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ شہر کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کروایا جائے۔

 

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کے الیکٹرک کے شہر میں ٹریفک کی روانی کو متاثر کئے بغیر شاہراہوں پر دھرنا دیں گے، تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement