Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی سے منتخب پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی سے نو منتخب آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ کیا  ہے، صوبائی نشستوں پر منتخب آٹھ آزاد امیدواروں کیا کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری ہوچکےہیں۔

آزاد امیدواروں کےلیے سیاسی پارٹی میں شامل ہونےکا کل آخری دن تھا اور اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے ایک حمایت یافتہ نو منتخب رکن اعجاز سواتی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے تھے جبکہ ایک آزاد رکن سجاد سومرو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ابھی تک جاری نہیں ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم سےمتعلق قانونی پیچیدگی بھی سامنےآنےلگی ہیں، سنی اتحادکونسل نے سندھ اسمبلی کی مخصوص نشستوں کےلیے ترجیحی فہرست ہی جمع نہیں کرائی ہے۔

نومنتخب آزادارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کے سرٹیفکیٹ جمع نہ ہونے کی شکایت کی، قانون کےمطابق سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کے لیے اب ترجیحی فہرست جمع نہیں کراسکتی، آٹھ نومنتخب آزاد ارکان سندھ اسمبلی کو تین مخصوص نشستیں مل سکتی تھیں۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement