Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی سمیت سندھ میں منکی پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیرصحت سندھ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وزیر صحت سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں منکی پاکس کا کیس رپورٹ ہونے کی تردیدکردی۔ ڈائریکٹر محکمہ بارڈر ہیلتھ سروسز نے دعویٰ کیا تھا کہ کراچی پہنچنے والے تین مسافروں میں منکی پاکس کی علامات پائی گئی ہیں۔

وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں منکی پاکس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا اور کراچی ائیرپورٹ پر مسافر میں منکی پاکس کی علامات سے متعلق کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ انتظامیہ کو تصدیق کے بغیرکسی قسم کی اطلاع جاری کرنےکا اختیار نہیں، محکمہ صحت تمام صورتحال کو ازخود مانیٹر کر رہا ہے لہٰذا منکی پاکس سے متعلق غیر مصدقہ اطلاعات فراہم کرنے سے گریز کیا جائے۔

وزیرصحت کا کہنا تھاکہ جناح اسپتال، چانڈکا میڈیکل اسپتال میں آئسولیشن وارڈ قائم کیے جاچکے ہیں جب کہ کراچی میں 20 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement