Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنانے والے جج جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے لندن روانہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں جو وہاں جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں کی لندن ٹریننگ میں نامزدگی سے متعلق 4 اگست کا خط سامنے آ گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے 4 اگست کو سیشن جج کو خط لکھا اور چیف جسٹس ہائیکورٹ نے جج کی جوڈیشنل کانفرنس میں شرکت کے لیے نامزدگی کی۔

خط کے متن کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے لکھا ہے کہ جج فیضان حیدر کی جگہ ٹریننگ کیلیے جج ہمایوں دلاور کا نام شامل کیا جائے۔

جوڈیشل کانفرنس 5 سے 13 اگست تک لندن میں ہوگی اور برطانیہ کی یونیورسٹی آف ہل میں ٹریننگ سیشن ہوگا جس میں جج ہمایوں دلاور شرکت کریں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے گزشتہ روز توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید اور ایل لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جب کہ الیکشن ایکٹ کے تحت انہیں 5 سال کے لیے نا اہل بھی قرار دے دیا گیا تھا۔

عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد لاہور پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ان کی رہائشگاہ زمان پارک سے گرفتار کر لیا تھا اور انہیں اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement